5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
9/11 سے اوسطاً ہردس دن بعد پاکستان میں دہشتگردی،5700افراد ہلاک
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… گیارہ ستمبر2001کے واقعہ کے بعد پاکستان میں ہردس دن بعد دہشت گردی کا حملہ کیا گیا اور اس میں5700افراد ہلاک ہوئے?امریکی جریدےFrontPage Magazine کے مطابق 2009میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں3ہزار افراد ہلاک کر دیے گئے ?11ستمبر 2001کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے حملے کے بعد پاکستان میں اوسطاً دس بعد دہشت گردی کا حملہ کیا گیا?ان حملوں میں کل5700افراد ہلاک کئے گئے? ڈرونز حملے اسلامی دنیا میں امریکی مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں اور پاکستان میں انہیں شدید غم و غصے کی حالت میں دیکھا جارہا ہے?اوباما انتظامیہ اس حقیقت کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کر رہی کہ ڈرونز کے استعمال سے دہشت گرد ہلاک ہونے کی بجائے زیادہ پیدا ہورہے ہیں? ان حملو ں کے م?وثر ہونے کے بارے امریکی حکام کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں 500دہشت گرد ہلاک کئے گئے جس میں14 ٹاپ لیڈر ز اور24 انتہائی مطلوب اور درمیانے درجے کی قیادت کے رہنما ہلاک کیے گئے?تاہم برطانوی خبر رساں ادارہ رائٹر دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی تعداد850سے زیادہ بتاتا ہے?