تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نیویارک شہر کی سیکورٹی گرانٹ میں کٹوتی، کانگریسی ارکان غم و غصہ کا شکار

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… اوباما انتظامیہ کی طرف سے نیویارک شہر کی سیکورٹی گرانٹ میں کٹوتی کے فیصلے کے بعد کانگریسی ارکان میں شدید غم و غصہ پایا جانے لگا?امریکی اخبار’ وال اسٹریٹ جرنل ‘ کی رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ نے نیویارک شہر کی پورٹ اور دیگر زیر زمین راستوں کے سیکورٹی فنڈز میں50ملین ڈالر سے زیادہ کٹوتی کا فیصلہ کر لیا ہے?گزشتہ برس اس فنڈ20فی صد کمی کی گئی تھی? اس کٹوتی پر مجلس قانون ساز ارکان نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ اس وقت ٹائمز اسکوائر پر بم حملوں کی سازش جیسے واقعات مزید فنڈ کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں? اس رقم کا آج اعلان کیا جا رہا ہے شہری علاقے کی ٹرانزٹ سیکورٹی کے لئے111ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، اس میں42ملین ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے،پورٹ کی سیکورٹی گرانٹ کے لئے نیو یارک شہر کو34ملین ڈالر دئیے جائیں گے جس میں11ملین ڈالر کی کٹوتی کی گئی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.