تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پنجاب بینک اسکینڈل: سپریم کورٹ نے ہمیش خان کو 26مئی کو طلب کرلیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے قرض اسکینڈل کیس میں پنجاب بینک کے سابق صدر ہمیش خان کو26 مئی کو طلب کر لیا ? چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حارث اسٹیل ملز قرض کیس کی سماعت کی?نیب حکام نے عدالت بتایا کہ امریکا نے سابق صدر پنجاب بینک ہمیش خان کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے جنہیں آج شام لاہور لایا جا رہا ہے?نیب حکام کے مطابق ملزم کو چنبہ ہاؤس میں قید رکھا جائیگا اور ان سے ہر سوموار کو انکے اہل خانہ کی ملاقات کرائی جائے گی? عدالت نے ہمیش خان سے تھرڈ ڈگری رویہ اختیار نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.