تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

این آر او عملدرآمد کیس: وزیر قانون 25مئی کوسپریم کورٹ میں طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے این آر او کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے پر عمل در آمد کے مقدمے میں مستعفی سیکرٹری قانون کی عدم حاضری پر وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کو طلب کرلیا ہے ?جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے عمل این آر او فیصلہ درآمد کیس کی سماعت کی ، عدالت نے سوئس کیسز کی بحالی کے لئے سوئٹزرلینڈ حکام کو خط نا لکھے جانے کے معاملے میں مستعفی وزیر قانون جسٹس ریٹائرڈ عاقل مرزا کو آج طلب کررکھا تھا ، اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے عدالت کو بتایا کہ عاقل مرزا خرابی صحت کی بنا پر عدالت نہیں آسکتے،اس پر بینچ کے سربراہ جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس میں کہا کہ اب اس کیس میں وزیرقانون کو عدالت میں بلانے کا وقت آگیا ہے ، بعد میں عدالت نے بابر اعوان کو25 مئی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.