تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اجنبی مخلوق نے ’وائجر ٹو‘ کو اغوا کر لیا، جرمن ماہر کا دعوی?

جنگ نیوز -
برلن…سینٹرل مانیٹرنگ…جرمنی کے ایک UFOماہر ہارٹ وگ نے دعوی? کیا ہے کہ اجنبی مخلوق نے ناسا کا خلائی جہاز ہائی جیک کرلیا ہے اور اب وہ زمینی رابطے کرنے کی کوشش کر رہی ہے? ہارٹ وگ کے مطابقVoyager 2نامی بناء پائلٹ والے اس طیارے نے گذشتہ ماہ ناسمجھ میں آنے والے اور ناقابل شناخت زبان میں زمین پر سگنلز بھیجنا شروع کردیے ہیں جو ناسا کے ماہرین ڈی کوڈ کرنے سے یکسر قاصر ہیں?Jupiter،Saturn،NeptuneاورUranus پر تحقیق اور وہاں کی دنیا کوکھوجنے کے لیے ناسا نے33سال قبلVoyager1&2نامی دو خلائی مشن طیارے خلاء میں بھیجے تھے?ا ن طیاروں میں55مختلف زبانوں میں موسیقی اور تہنیتی پیغامات پر مبنی ایک12انچ کی ڈسک بھی نصب کی گئی تھی جو خلائی مخلوق سے ممکنہ رابطے کی صورت میں ان سے کنٹیکٹ کا واحد ذریعہ تھی? واضح رہے کہ ناسا کا Voyager 2سے رابطہ ماہِ اپریل کی22تاریخ کو مکمل طور پر منقطع ہوگیا تھا جس کی بنیادی وجہ ناسا کے ماہرین نے ڈیٹا ٹرانسمیشن میں خرابی اور کمپیوٹر میموری میں فالٹ کو قرار دیا ہے جسے ٹھیک کرنے کی کوششیں جاری ہیں ? اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ آیا یہ واقعی کوئی تکنیکی خرابی ہے یا اجنبی مخلوق کی کارستانی جس کا جواب آنے والا وقت ہی دے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.