تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چیئرمین مالاکنڈ بورڈ نواب خان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع

جنگ نیوز -
پشاور…چیئرمین مالاکنڈ بورڈ نواب خان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے? جبکہ تحقیقاتی ٹیم نے نواب خان اور دیگر دو اہلکاروں کو سوالنامے حوالے کردیئے ہیں?ایڈیشنل سکریٹری تعلیم خیبر پختون خوا قیصر عالم نے جیونیوز کو بتایا کہ چیئرمین نواب خان کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے جبکہ اینٹی کرپشن کے تین اہلکاروں پرمشتمل تحقیقاتی ٹیم نے مالاکنڈ میں چیئرمین بورڈ نواب خان، کنڑولر رحیم گل اور سکریسی انچارج محمد اقبال کو سوالنامے حوالے کردیئے ہیں،جن میں الزامات سے متعلق جوابات طلب کیے گئے ہیں ?تحقیقاتی ٹیم15روز میں رپورٹ صوبائی چیف سیکریٹری کو دیگی? چیئرمین مالاکنڈ بورڈ کے گھر سے پشاور میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر میٹرک کے16500 حل شدہ پرچے برآمد کئے تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.