5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وزیر پیڑولیم کے زیر صدارت نئی سی این جی پالیسی کا اجلاس
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نئی سی این جی پالیسی کے لئے اہم اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے فوری احکامات جاری کردئیے?سی این جی ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق سی این جی بورڈ کے پہلے اجلاس میں نئی سی این جی پالیسی کی تشکیل کیلئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کی زیر صدارت میں اہم فیصلے کئے گئے? جن میں نئے سی این جی اسٹیشن کیلئے لائسنس پر پابندی برقرار رکھنے اورسی این جی اسٹیشنز کے لیئے زائدامعیاد کے لائسنس کی تجدید پر مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ موجودہ لائسنس کی تجدید کی آخری تاریخ30 جون مقرر کی گئی ہے? اس کے علاوہ گیس کی قلت اور ضرورت کو پورا کرنے کے لئے نجی اداروں کو گیس کی درآمد کی منظوری دے دی گئی ہے? وفاقی وزیر برائے پیٹیرولیم نوید قمر نے ایسوسی ایشن کی تجاویز کو درست مانتے ہوئے احکامات جاری کردئیے ہیں?