5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستانی سیمنٹ مینوفیکچررکو بین الاقوامی مارکیٹ میں مشکلات کاسامنا
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان میں زائد ٹیکسز اور پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث عالمی سطح پر سیمنٹ کی فروخت کے لیے پاکستان کے مقابلے میں بھارت اور چین کو کم مسابقت کا سامنا ہے?آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیمنٹ کی فی ٹن قیمت پر700 روپے ایکسائز ڈیوٹی اور ایک فیصد اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کے باعث پیداوار لاگت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے سیمنٹ کی برآمدات میں بھارت اور چین کے مقابلے میں زیادہ مسابقت کا سامنا کرناپڑتا ہے?ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسوں اور بجلی کی شرح زائد ہونے کے باعث پیداوار لاگت کو بڑھا دیتاہے جبکہ زائد کھپت کے اوقات میں بجلی کے نرخ بھی مزید بڑھ جاتی ہے?ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر سیمنٹ ڈیلرز کے تحفظات پائے جاتے ہیں کیوں کہ وہ دستاویزات کے ساتھ لین دین کرنے پر رضامند نہیں ہیں?