5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
25مئی کو حکومت پاکستان کے طورپرسپریم کورٹ میں پیش ہونگا،بابر اعوان
جنگ نیوز -
چونیاں…وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ وکالت کا پیشہ معتبر ہے وزیر قانون بننے کی کوئی حیثیت نہیں ?چونیاں بار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلیے تیارہیں اور موجودہ پارلیمنٹ نے ثابت کر دیا کہ سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوسکتی ہیں? انہوں نے کہا کہ25مئی کو بابر اعوان نہیں، حکومت پاکستان کے طورسپریم کورٹ میں پیش ہوں گااور وکیل اور جمہوری جماعت کبھی کسی سے نہیں ڈرتی او ر میں25 سال تک بابر اعوان کے طور پر عدالت میں پیش ہوتا رہا ہوں ?