تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کے ایس ای میں درج آٹو کمپنیز کے منافعے میں157فیصد کااضافہ ریکارڈ

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکسچینج میں درج آٹو سیکٹر کمپنیز کے منافع میں رواں سال جنوری سے مارچ کے دوران157 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ?انوسیٹ کیپ بروکریج ہاوس کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ2010کے دوران آٹو سیکٹر کا مجموعی خالص منافع157 فیصد کا اضافے کے ساتھ63 کروڑ60 لاکھ روپے رہا?بروکریج ہاوسیز کی رپورٹ کے مطابق آٹو سیکٹر کے منافع میں اضافے کی وجہ گاڑیوں کی فروخت بڑھنا ہے جبکہ جولائی سے مارچ کے د وران آٹو سیکٹر کا منافع63 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب تیس کروڑ روپے رہا ہے ?رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالیاتی اداروں کی جانب سے دوبارہ فنائنسنگ کی سہولت فراہم کئے جانے سے بھی رواں سال گاڑیوں کی طلب بڑھی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.