5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
میڈیا کی تنقید برداشت کرنے کیلئے زرداری جیسا دل چاہئے،کائرہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی نے صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد منظورکرلی ہے? وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ کاکہناہے کہ بعض چینلزاوراخبارات مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، میڈیا کی تنقید برداشت کرنے کیلئے زرداری جیسا دل چاہئے? قومی اسمبلی میں صدر کے خطاب پربحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کاکہناتھاکہ بعض چینلز اور اخبارات صحافت سے ہٹ کرکام کرہے ہیں ، سال کے ساڑھے چھ سو میں سے چھ سو بیس اکیس پروگرام ایک شخص کے خلاف کئے جاتے ہیں? ایک شخص جو امریکی شہری ہے اور اس نے پاکستانی شہریت چھوڑ دی ہے، وہاں بیٹھ کر غیر صحافتی زبان استعمال کرتا ہے اس کی ننانوے فی صد خبریں غلط ثابت ہوئی ہیں، بعض متنازع ہ اینکرز ایک گھنٹے کے پروگرام میں63 سال کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، اس سب تنقید کے باوجود حکومت میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگائے گی? وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ شاید اپوزیشن لیڈر چاہتے تھے کہ سترہویں ترمیم اور تیسری بار وزیر اعظم بننے کی شرط ختم نہ ہو?