5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
حکومت انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد … وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ (ق) کی طرف سے صوبہ سندھ میں انتقامی کارروائیوں کی شکایت پر کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، مفاہمتی سیاست پر ہمیں فخر ہے? جمعہ کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کے چیف وہپ ریاض پیرزادہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سندھ میں مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے? ٹھٹھہ میں سید اعجاز شاہ شیرازی خاندان کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جامشورو میں ہمارے صدر کو ڈیڑھ ماہ تک محبوس رکھا گیا، یہ مفاہمتی پالیسی نہیں ہے، ہم نے مفاہمتی پالیسی کے تحت وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا تھا? وزیراعظم اس کا نوٹس لیں اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو ہم آج کے بعد سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کا بائیکاٹ کریں گے اور بجٹ اجلاس میں بھی شریک نہیں ہونگے? ان معاملات کی چھان بین کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے? وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس کے جواب میں کہا کہ مفاہمتی سیاست پر ہمیں فخر ہیں، ہم انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے? ملک میں اس وقت کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے، ہم اپوزیشن اور اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ کہیں بھی سیاسی انتقامی کارروائیاں ہوں? انہوں نے ریاض پیرزادہ کی طرف سے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سندھ حکومت سے بات کرے گی کہ اس قسم کے واقعات کا سدباب ہو سکے? انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ صوبائی معاملہ ہے اور وہ براہ راست اس کی تحقیقات کے احکامات نہیں دے سکتے تاہم وہ اس سلسلے میں کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہیں?