تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عدلیہ اور انتظامیہ کا ٹکراؤ نہیں ہو گا ،وزیراعظم گیلانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ اور انتظامیہ کا ٹکراؤ نہیں ہو گا کیوں کہ آئین سے غیر جمہوری شقوں کے اخراج کے بعد تمام اداروں کے کردار کا واضح تعین کر دیا گیا ہے? وزیر اعظم گیلانی کا کہنا ہے کہ بہت سے مواقع آئے جب ہر کوئی محاذ آرائی کی توقع کر رہا تھا،لیکن انہوں نے معاملہ حل کروا دیا?وزیر اعظم خراب موسم کی وجہ سے ہنزہ کا دورہ ملتوی ہونے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے?وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کسی بھی اختلافی معاملے پر متفقہ رائے کیلئے ہمیشہ پارلیمنٹ سے رجوع کیا?وزیراعظم نے کہا کہ گڈ گورنس وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی مشترکا ذمہ داری ہے?ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مظفر گڑھ جلسے سے خطاب پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے مطابق تھا? وزیر اعظم نے کہا کہ وہ خود بھی صحافت کے طالب علم رہے ہیں اور وہ میڈیا کی تنقید کو مثبت لیتے ہیں? انہوں نے کہا کہ میڈیا کو عام آدمی کے مسائل بھی اجاگر کرنے چاہئیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.