تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ڈی جی خان سیمنٹ کے پاورپلانٹ کی آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیدوار

جنگ نیوز -
کراچی…ڈی جی خان سیمنٹ کے پاورجنریشن پلانٹ نے آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیدوار شروع کردی ہے ?کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری نوٹس کے مطابق ڈی جی خان سیمنٹ کے پاور جنریشن پلانٹ نے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے اور ابتدائی طور پر اس سے آٹھ سے نو میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے? پلانٹ کے مکمل ہونے پر10.4 میگاواٹ تک بجلی حاصل کی جاسکے گی ?ڈی جی خان سیمنٹ کے مطابق بجلی کی یہ پیداوار کچرے کو جلا کر حاصل کی جائے گی اور اس سے کمپنی کو بجلی کی مدمیں سالانہ چالیس کروڑ روپے تک کی بچت ہوگی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.