تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جولائی کے بعد مزیدسی این جی پمپس کی اجازت نہیں دی جائیگی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سی این جی اسٹیشن اوونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدابخش کا کہنا ہے کہ31 جولائی کے بعد مزید سی این جی پمپس کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی?ملک خدا بخش نے یہ بات وزارت پیٹرولیم میں ایک اجلاس میں شرکت کے بعد جیو نیوز کو بتائی?انہوں نے کہا کہ عبوری لائسنسوں کا ابھی تک غلط استعمال ہو رہا ہے اور ملک میں سی این جی پمپس کی تعداد3017 ہو گئی ہے?انہوں نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم نے31 جولائی کے بعد مزید سی این جی اسٹیشن تعمیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے?ملک خدا بخش نے مزید بتایا کہ ایسو سی ایشن نے سی این جی کا ٹیرف انڈسٹریل کرنے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی دوبارہ ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.