تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پیپلزپارٹی کے ایک اورایم این اے کیخلاف جعلی ڈگری کاالزام

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی عامر یار وارن کے خلاف جعلی ڈگری کے الزام میں درخواست دائر کر دی گئی ہے?بہاولپور کے رہائشی ارشد پیرزادہ کی طرف سے دائردرخواست میں الزام عائد کیا گیاہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر یار وارن نے بلوچستان یونیورسٹی کی بی اے کی جعلی ڈگری کے ساتھ این اے184سے الیکشن لڑا اوررکن منتخب ہوئے،اس سے پہلے بہاولپور میں بی اے کے امتحان میں اپنی جگہ دوسرا امیدوار بٹھانے پر ان کیخلاف مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ1997 میں بی کام کی جعلی ڈگری کے ساتھ الیکشن لڑنے پر نااہل قرار دیا گیا تھا?درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عامریاروارن کوقومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے?

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.