5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان دہشتگردی کیخلاف تعاون عافیہ کی رہائی سے مشروط کرے، لارڈ نذیر
جنگ نیوز -
لاہور…برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کیخلاف تعاون کو ڈاکٹر عافیہ اور گوانتاناموجیل میں بندپاکستانیوں کی رہائی سے مشروط کرے?انہوں نے یہ بات لاہورمیں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں تقریب سے خطاب میں کہی?لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ خطے میں دہشت گردی پر قابو پانے کے بعدمغرب کی پالیسی میں بھی مثبت تبدیلی آ جائے گی?انہوں نے کہا کہ ماضی میں برطانیہ میں پاکستانی طلبا کی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں ہوئی تھیں تاہم برطانوی حکومت سے بات کرنے کے بعدمعاملہ کافی حد تک سلجھ گیا ہے?لارڈ نذیر نے بتایا کہ ایک طالب علم کے معاملے میں انہوں نے خود بھی ضمانت دی تھی?