5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:فاروق ستار کا ہنزہ متاثرین کیلئے قائم کیمپ کا دورہ
جنگ نیوز -
کراچی …ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنویئر ڈاکٹر فارق ستار نے کے کے ایف کے مرکزی آفس میں ہنزہ کے متاثرین کیلئے قائم کیمپ کا دورہ کیا? متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیئے کے مطابق یہ کیمپ ایم کیوایم قائدالطاف حسین کی ہدایت پر ہنزہ کی خطرناک جھیل کے متاثرین کے لئے قائم کیا گیا ہے?اس امدادی کیمپ میں شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں اشیا خورونوش اور دیگر سامان کے علاوہ نقد عطیات بھی جمع کرائے جارہے ہیں?کیمپ میں دورے کے موقع پررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنویئر ڈاکٹر فارق ستارنے بتایا کہ ہنزہ کے متاثرین کی امداد کیلئے الطاف حسین کی جانب سے 10لاکھ روپے کے عطیہ کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ایم کیو ایم کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی?