تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ?دوپہردوبجے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سب سے زیادہ گرمی نوابشاہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت46 سینٹی گریڈ رہا?حیدرآباد،خضدار اور تربت میں45 ڈگری سینٹی گریڈ،سکھر میں44 ڈگری،بہاولپور میں42 ڈگری،بہاولنگر،خانپور، ملتان میں41 ڈگری سینٹی گریڈ کراچی،لاہور،ڈیرہ غازیخان اوکاڑہ،ساہیوال،جھنگ میں40 ڈگری ،فیصل آباد میں39ڈگری ،گوادر ،جہلم ،منگلا، سیالکوٹ میں38 ڈگری ، کوئٹہ میں29 ڈگری اور ژوب میں32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.