تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

وزیراعظم تو نہ آئے ، عطاآباد کشتی سروس معطل کردی گئی

جنگ نیوز -
ہنزہ …ہنزہ میں عطاآباد کی حادثاتی جھیل مزید پھیلنے سے شاہراہ قراقرم کا مزید حصہ زیر آب آگیا اورتحصیل گوجال کا ایک بڑا گاؤں غولکن بھی جزیرے میں تبدیل ہوگیا ،جس کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے?وزیر اعظم نے دورہ گلگت اورعطاآباد جھیل منسوخ کردیا?عطا آباد سانحے کے بعد بننے والی جھیل کے مزید پھیلنے اور شاہراہ قراقرم، حسینی کے علاقے کے قریب زیر آب آجانے سے دوہزار آبادی پر مشتمل گاؤں غولکن بھی جزیرے میں تبدیل ہوگیا?چونکہ غولکن گاؤں قدرے اونچائی پر واقع ہے اس کی وجہ سے یہ حصہ زیر آب نہیں آیا ،تاہم گاؤں کے باسیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،جھیل کی سطح اب تک337 فٹ تک بلند ہوچکی ہے?جس سے شاہراہ قراقرم، عطا آباد، آئین آباد ، ششکٹ ، گلمت، غلکند اور حسینی مقامات پر زیر آب آچکی ہے? مختلف مقامات پر شاہراہ قراقرم کا پندرہ کلومیٹر کا حصہ مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے، اب تک پانچ گاؤں متاثر ہوچکے ہیں?دوسری جانب مرتضی? آباد کے قریب آج مسلسل دوسرے روز شاہراہ قراقرم پر ہر قسم کا ٹریفک معطل ہے جس کی وجہ سے عطاآباد جھیل اور بالائی ہنزہ گوجال میں جاری امدادی کارروائیاں بھی متاثر ہورہی ہیں?دریا کے دوسری جانب کے علاقوں کو گلگت سے ملانے والا بیلی برج سیلاب کے خطرے کے پیش نظرہٹالئے جانے کے بعد پورے ہنزہ نگر میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے علاقے میں پیٹرول گذشتہ آٹھ روز سے نایاب ہے?سرکاری ذرائع کے مطابق موسم خراب ہونے کے سبب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے گلگت اور عطاآباد جھیل کا دورہ ملتوی کردیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.