تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کے ای ایس سی کے ملازمین کی برطرفی کیخلاف ساتویں روز بھی احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی …کے ای ایس سی ملازمین کی برطرفی کیخلاف کے ای ایس سی کی مختلف یونیز کے سیکڑوں کارکنان نے ساتویں روز بھی احتجاج جاری رکھا? کے ای ایس سی ہیڈ افس کے باہر پیپلز لیبر یونین ،یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ اور کسوٹی کے سیکڑوں کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا ?مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے، جس پر کے ای ایس سی انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے ?مظاہرین کا کہنا تھاکہ حال ہی میں برطرف کئے گئے 290 کے قریب ملازمین کو فوری بحال کرکے ان کو معاشی قتل عام سے بچایاجائے?کے ای ایس سی انتظامیہ صارفین کو بجلی کی فراہمی میں مکمل ناکام رہی ہے اور اب وہ اپنے ہی ملازمین کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے کررہی ہے?احتجاج کرنیوالے مظاہرین نے کہاکہ وہ اب بھی مذاکرات چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ انہیں احتجاج پر مجبور کئے ہوئے ہے?جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے یونین رہنماؤں نے کہاکہ صارفین کو کے ای ایس سی انتظامیہ کہ نااہلی کے باعث مشکلات کا سامناہے تاہم اگر احتجاج کے باعث لوگون کے مسائل حل نہیں ہورہے تو انتظامیہ ملازمین کو بحال کرکے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے? بعد میں رہنماؤں نے مظاہرین کو منتشر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ہفتہ کی صبح کے ای ایس سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.