تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملتان: جاوید ہاشمی کے جلسے میں کارکنوں کی شدید ہوائی فائرنگ

جنگ نیوز -
ملتان. . .. . . .ملتان کے نواحی علاقے بدھلہ سنت میں مخدوم جاوید ہاشمی کے جلسے کے دوران پولیس کی موجودگی میں کارکنوں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی?اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان بھی کروایا گیا کہ ہوائی فائرنگ نہ کی جائے لیکن اس کے باجودہوائی فائرنگ کاسلسلہ نہ رکا?یہ جلسہ سابق یونین ناظم ملک عبدالغفار ڈوگر کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان پر منعقد کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی جاوید ہاشمی تھے?جلسے میں شرکت کے لیے نواز لیگ کے ایم پی اے چودھری عبدالوحید آرائیں جب پنڈال میں آئے تو ان کے گارڈز نے شدید ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا ?اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری اور اعلی? افسران کی موجود گی کے باوجود کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.