5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کاسلسلہ جاری
جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . .. .کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانی لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے?کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے220میگاواٹ کا کورنگی کمبائن سائیکل پلانٹ بند ہو گیاہے?کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق کورنگی میں کمبائن سائیکل پلانٹ بند ہونے سے شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو سکتا ہے?جبکہ ڈیفنس، کورنگی،پی سی ایچ ایس سوسائٹی،جمشید روڈ ، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد اور سعید آباد کے کچھ علاقوں میں غیراعلانی بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے سخت گرمی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ?سعید آباد سمیت بعض علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کیے? شہریوں نے شکایت کی ہے کہ غیراعلانی لوڈشیڈنگ کی متعلقہ دفاتر میں شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی