تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نئے برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ پہلے غیر ملکی دورے پر امریکا پہنچ گئے

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . .. . . . . .نئے برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ پہلے غیر ملکی دورے پر امریکا پہنچ گئے? ہم منصب ہلیری کلنٹن سے ملاقات میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا? ایران، افغانستان اور مشرق وسطی? کے معاملات بھی زیر بحث آئے?واشنگٹن میں ہلیری کلنٹن کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکا اور برطانیہ کے مفادات اور مقاصد مشترک ہیں? اور پاکستان سے تعاون کو مزید بڑھانے اور مستحکم کرنے پر بات چیت شروع کردی گئی ہے?ان کا کہناتھا امریکا برطانیہ کا اہم ترین اتحادی ہے اور دونوں کے تعلقات اٹوٹ ہیں? دونوں ملک پاکستان سمیت افغانستان، عراق، مشرق وسطی? اور ایران کے معاملات پر مل کر کام کریں گے? امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف نئی پابندیوں کے مسودے پر مسلسل پیشرفت ہورہی ہے? تہران کا عالمی برادری سے عدم تعاون اس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا جواز فراہم کررہا ہے? اور ثابت کررہا ہے کہ وہ اسی سلوک کا مستحق ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.