تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چار افریقی ممالک میں دریائے نیل کے پانی کی تقسیم کامعاہدے

جنگ نیوز -
عنتیبی . . . .. . . . . چار افریقی ممالک نے مصر اور سوڈان کی مخالفت کے باوجود دریائے نیل کے پانی کی برابری کی بنیاد پر تقسیم کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں?الجزیرہ ٹی وی کے مطابق یوگنڈا کے شہرعنتیبی میں روانڈا، ایتھوپیا، یوگنڈا اور تنزانیہ نے نئے فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جبکہ کینیا نے اس کی حمایت میں بیان جاری کیا ہے? دستخط کی تقریب میں برونڈی اور جمہوریہ کانگو موجود نہیں تھے?نیا معاہدہ مصر اور سوڈان کے درمیان 1959 میں طے پائے معاہدے کی جگہ لے گا جس کے تحت ان دونوں ممالک کو دریائے نیل کے نوے فی صد سے زیادہ پانی پر کنٹرول حاصل ہے?واضح رہے کہ دریائے نیل کے بالائی جانب واقع سات افریقی ممالک مصر اورسوڈان کی مشاورت سے آب پاشی اور پن بجلی کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں لیکن مصر کو 1929 میں نو آبادیاتی دور میں برطانیہ کے ساتھ طے پائے ایک معاہدے کے تحت ویٹو کا اختیار حاصل ہے اور وہ کسی بھی منصوبے کو مسترد کر سکتا ہے?مصر اور سوڈان کو خدشہ ہے کہ اگرسات افریقی ممالک نے آبپاشی اور پن بجلی کے اپنے اپنے منصوبوں کے لیے دریائے نیل کے پانی کا رخ موڑ دیا تو اس سے ان کے حصے کے پانی میں نمایاں کمی واقع ہو جائے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.