5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کانز فلم فیسٹیول میں Money Never Sleeps کا ورلڈ پریمیئر
جنگ نیوز -
کانز. . . . . . . . فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں Wall Street: Money Never Sleeps کا ورلڈ پریمیئر ہوا? ایشوریا رائے، سلمی? ہائیک، نومی کیمبل اور مائیکل ڈگلس سمیت معروف اسٹارز نے شرکت کی?پریمیئر کے ریڈ کارپٹ پر مشہور ڈائریکٹرز مارٹن اسکورسیسی، جارج لوکاز اور شیکھر کپور بھی جلوہ گر ہوئے? مووی 1987 کی ہٹ وال اسٹریٹ کا سیکوئیل ہے? جسے اولیور اسٹون نے ڈائریکٹ کیا ہے? جبکہ مائیکل ڈگلس، شیا لا بیوف اور کیری ملیگن نے اہم کردارنبھائے ہیں? وال اسٹریٹ: منی نیور سلیپس ستمبر میں سنیماؤں کی زینت بنے گی? فلم 2008کے معاشی بحران کے پس منظر میں بنائی گئی ہے? جس میں مالیاتی شعبے میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں کو اجاگر کیا گیا ہے?