تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جاپانی میڈیکل ٹیم کا انسانی دل کے ٹشو(ریشے) کو تیار کرنیکا کامیاب تجربہ

جنگ نیوز -
ٹوکیو. . . . . . . .جاپان کی ایک میڈیکل ٹیم نے ایک سعودی سرجن کے ہمراہ لیبارٹری میں انسانی دل کے ٹشو(ریشے) کو تیار کرنے کے تجربے میں کامیاب رہے ہیں? اس ریشے کی بعد میں دل کے مریض ایک شخص میں کامیابی سے پیوند کاری کر دی گئی ہے?انسانی دل کی پیوند کاری کا یہ منفرد تجربہ جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کی ٹیم نے کیا ہے? سعودی سرجن اور جاپانی ٹیم نے دل کے ریشوں کو تیار کرنے کے بعد ان کی پانچ مریضوں میں پیوند کاری کا تجربہ کیا ہے جس کے بعد انہوں نے نئی پیوند کاری کی مانیٹرنگ بھی کی ہے اور اس تجربے کے نتائج مثبت رہے ہیں? جاپانی ٹیم کی قیادت یاشیکی ساوا کر رہے تھے اور اس کے ارکان میں سعودی سرجن اور اسٹیم سیلز کے ریسرچر ڈاکٹر صفوق الشمری شامل تھے?اوساکا یونیورسٹی نے خاص طور پر اس تجربے کی اطلاع العربیہ کو دی ہے اور توقع ہے کہ دل کے خلیوں کی پیوند کاری طبی میدان میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی? یہ دریافت سٹیم خلیوں میں ایک انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی اور اس سے انسانی اعضا کی پیوند کاری میں بھی مدد ملے گی?یہ کیوٹو یونیورسٹی کے ڈاکٹر یاماناکا کی چند سال قبل اسٹیم سیلز کی دریافت کے بعد طب کے میدان میں ایک اہم کامیابی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.