5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آئی ایم ایف نے پاکستان کو قر ضے کی قسط جاری کرنیکی منظوری دیدی
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کیلئے قرضے کی ایک ارب 13کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی? عالمی مالیاتی ادارے نے چند شرائط میں چھوٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے? مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد پر اظہار کردیا? واشنگٹن میں آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کی معاشی کارکردگی کا چوتھا جائزہ مکمل کیاگیا?اجلاس کے بعد جاری بیان میں عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا تھا کہ ایک ارب تیرہ کروڑ ڈالر کی قسط فوری طور پر جاری کردی جائے گی?جس کے بعداسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو اب تک ملنے والے قرضے کی مجموعی مالیت سات ارب 27 کروڑ ڈالر ہوجائے گی? آئی ایم ایف بورڈ نے باقی رہ جانے والی تین قسطوں کو دو میں تبدیل کرنے سمیت بجٹ خسارہ میں کمی نہ کرسکنے اور مرکزی بینک سے حکومتی قرضوں کی حد میں اضافے سے متعلق چھوٹ کی پاکستانی درخواست کی منظوری بھی دی? جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے خالص بیرونی اثاثوں کی کم سے کم حد میں بھی تیس کروڑ ڈالر کے اضافے پر آمادگی ظاہر کی گئی? آئی ایم ایف بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے? اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے? مگر افراط زر، سیکیورٹی سے متعلق امور میں اخراجات کا دباؤ، توانائی بحران،محصولات اور بیرونی فائنانسنگ میں شارٹ فال کی وجہ سے اب بھی چیلنجز درپیش ہیں? جس سے نمٹنے کیلئے گورننس میں بہتری، مالیاتی پالیسی کو مربوط بنانے اور لچکدار زرمبادلہ ریٹس برقرار رکھنے کی ضرورت ہے? آئی ایم ایف کے مطابق پاکستانی انتظامیہ نے یکم جولائی تک ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا وعدہ کیا ہے? جس کے لیے انتظامی اور قانونی رکاوٹیں دور کرنے کے اقدمات کیے جارہے ہیں? اور اسکی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ پارلے منٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے جلد از جلد ویٹ قانون منظور کیا جائے?مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اقدام پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے?