تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

روزانہ پنیر کھا کربھی صحت مند رہا جاسکتا ہے،ماہرین

جنگ نیوز -
ہیلسنکی…سینٹرل مانیٹرنگ…سائنسدانوں نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ روزانہ پنیر کا ایک ٹکڑا کھانے سے بھی ڈاکٹر سے دور رہا جا سکتا ہے?فن لینڈ کے Turkarیونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پنیر میں پائے جانے والی Probioticبیکٹیریا کے مدافعتی نظام پر اثرات پر کیے جانے والی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پنیر معمر افراد کے مدافعتی نظام کو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہوسکتاہے?تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ پنیر کھانے سے عمر میں اضافے کے ساتھ مدافعتی نظام میں ہونے والے انحطاط کو روکا اوربڑھاپے میں تندرست رہا جاسکتاہے?Turkarیونیورسٹی کے محققین اور اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر Fandi Ibrahimکا کہنا ہے کہ پروبائیوٹک بیکٹیریا کے حامل اشیاء کھانے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے? ڈاکٹر فاندی ابراہیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس تحقیق کے بدولت مدافعتی نظام میں انحطاط سے نمٹنے کے لیے نئی راہیں کھلیں گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.