تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

برازیل : سیلاب کے باعث20 افراد ہلاک،50ہزار افراد بے گھر

جنگ نیوز -
برازیلیا ... برازیل میں سیلاب کے باعث 20 افراد ہلاک اور 50ہزار افراد بے گھر ہو گئے ? شمال مشرقی برازیل کے دو ریاستوں میں بارشوں کے باعث سیلاب سے کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ 50ہزار افراد بے گھر ہو گئے ? ریاست الگوس کے سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کے مطابق سیلاب کے باعث10 افراد ہلاک اور 35 ہزار افراد بے گھر ہوگئے جبکہ ریاست کے کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام منقطع ہو گیا ? دوسری جانب ریاست پرنمبوکو میں10 افراد ہلاک جبکہ 15 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ? حکام کے مطابق 36 سنٹی میٹر بارش ریکارڑ کی گئی اور کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافظ کردی گئی ہے جبکہ حکام سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کررہی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.