تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ شدت اختیار کرگیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ شدت اختیار کرگیا ہے? اخراج ایک لاکھ ڈالر بیرل یومیہ تک ہوسکتا ہے?امریکی ایوان نمائندگان کی توانائی اور ماحولیات کی سَب کمیٹی کے چیئرمین Ed Markey کی جانب سے جاری کردہ برٹش پیٹرولیم کی اندرونی دستاویزات کے مطابق بدترین صورتحال میں رساؤ ایک لاکھ بیرل یومیہ تک ہوسکتا ہے? یہ شرح امریکی حکومت کے ان اندازوں سے کہیں زیادہ ہے? جس کے مطابق خلیج میکسیکو میں روزانہ ساٹھ ہزار بیرل تیل شامل ہورہا ہے? مارکے کا کہنا ہے کہ برٹش پیٹرولیم پہلے دن سے رساؤ سے متعلق جھوٹ بول رہی ہے یا اس میں بحران سے نمٹنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی? برٹش پیٹرولیم نے رکن کانگریس کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستاویزات اصلی ہیں? مگر اس میں رساؤ کا لگایا گیا اندازہ اس صورت میں ممکن ہے جب Blowout Preventer کو ہٹادیا جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.