5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاک بھارت سیکریٹری سطح مذاکرات،مسئلہ کشمیر پر بات چیت کا امکان،رپورٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک بھارت سیکریٹری سطح مذاکرات میں مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہو سکتی ہے جب کہ بھارتی وزیر داخلہ چدم برم اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں ڈیوڈ ہیڈلی سے حاصل ہونے والی معلومات پر بریفنگ دیں گے?ایک بھارتی اخبار نے دعوی? کیا ہے کہ وزیر داخلہ چدم برم اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں ڈیوڈ ہیڈلی سے حاصل ہونے والی معلومات پر بریفنگ دیں گے، جب کہ سیکریٹری سطح مذاکرات میں مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہوسکتی ہے? چدم برم سارک وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کیلئے پچیس جون کو اسلام آباد آرہے ہیں، جہاں ان کی ان کے پاکستانی ہم منصب رحمان ملک سے ملاقات بھی ہوگی?رپورٹ کے مطابق بھارتی کابینہ کی کمیٹی برائے سیکیورٹی نے اتوار کی رات اجلاس میں پاکستان کے ساتھ اعتماد سازی اور بات چیت کے بارے میں وزیراعظم من موہن سنگھ کی پالیسی کی توثیق کردی ہے اور چدم برم کو ممبئی حملوں کے الزام میں قید امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلی کے بھارتی تفتیش کاروں کے سامنے کیے گئے انکشافات پر پاکستانی وزیر داخلہ کو بریفنگ کا مینڈیٹ دے دیا ہے? رپورٹ کے مطابق بھارت کھلے ذہن کے ساتھ کشمیر سمیت پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام اختلافی معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہے اور چوبیس جون کو ہونے والے خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کے دائرے میں آنے والے تمام اشوز پر گفتگو کی جائے گی?