5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیل نے جرمن وزیر کو غزہ میں داخلے سے روک دیا،برلن کی مذمت
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل نے جرمن وزیر کو غزہ میں داخلے سے روک دیا جب کہ جرمنی نے اس اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے? ادھر امریکا نے غزہ کی ناکہ بندی میں نرمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اوباما اور وزیراعظم نتن یاہو کی اگلے ماہ واشنگٹن میں ملاقات میں غزہ کی صورت حال مزید بہتر بنانے پر بات ہوگی? جرمن وزیر ترقی ڈیرک نائبیل کو گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ میں داخل ہونے اور فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے نمایندوں سے ملنے سے روک دیا تھا? جرمن وزیر خارجہ گوئی ڈو ویسٹرویلے نے اسرائیلی حکومت کے اقدام کو افسوسناک قرار دیا ہے? دوسری طرف ترجمان وائٹ ہاؤس رابرٹ گبز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی میں نرمی کا خیر مقدم کیا ہے? انہوں نے بتایا کہ چھ جولائی کو واشنگٹن میں صدر اوباما کی اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال میں بہتری کیلئے نئی پالیسی اور اقدامات پر بات ہوگی? گبز نے مزید بتایا کہ انتیس جون کو صدر اوباما سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات میں استحکام کے علاوہ مشرق وسطی? میں امن عمل اور دیگر علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی جائے گی?