تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آئندہ مالی سال کے لیے بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2010-2011کابجٹ آج پیش کیا جارہا ہے، صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا?بلوچستان کاآئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ میر عاصم کرد بلوچستان اسمبلی میں پیش کریں گے? موجودہ صوبائی مخلوط حکومت کا یہ دوسرا بجٹ ہوگا? ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 120ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے جبکہ اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ?صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجٹ تیاری میں صوبائی حکومت میں شامل تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی گئی ہے اور ان کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا صوبے کا آئندہ بجٹ عوام کی توقعات کے عین مطابق ہوگا? صوبائی وزیر خزانہ میر عاصم کرد نے جیو نیوز کو بتایا کہ نئے بجٹ میں تعلیم کو ترجیح حاصل ہوگی، اس شعبے میں 22ارب روپے مختص کئے جائیں گے? اس کے علاوہ صحت اور فراہمی آب کے شعبے میں بھی اضافی رقم مختص کی جائے گی ?انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال بجٹ میں 20ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی اس کے علاوہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا جس سے صوبائی خزانہ پر 10سے 15ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا?صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 83ارب جبکہ گیس ڈیویلمپنٹ سرچارج کی مد میں 10سے 13ارب روپے ملیں گے جس سے ترقیاتی مد میں ریکاڑد رقم رکھی جاسکے گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.