5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرک ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد17ہو گئی،7شدید زخمی
جنگ نیوز -
کرک…کرک ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی جب کہ دیگر سات شدید زخمی ہیں? تفصیلات کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دوخواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں، جبکہ دیگر سات افراد کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال کرک منتقل کردیا گیا ہے?پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے بنوں جانے والی ہائی ایس انڈس ہائی وے پر نیازی خیل کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی?حادثے کے نتیجے میں دوخواتین اور تین بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق جبکہ سات شدید زخمی ہوگئے?مقامی افراد نے زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کرک منتقل کردیا ہے،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے،جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 13افراد کی شناخت ہوچکی ہے? ان میں اکثریت کا تعلق ضلع بنوں اور لکی مروت سے بتایا جاتا ہے جبکہ ایک کا تعلق کرک سے ہے?