5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطاآباد جھیل،اسپل وے سے بڑے پتھر سرکنے سے کٹاؤ کا عمل تیز
جنگ نیوز -
ہنزہ…عطا آباد جھیل کے اسپل وے سے بڑے پتھر سرکنے سے کٹاؤ کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور جھیل سے پانی کے اخراج میں اضافہ بھی ہوا ہے? دوسری جانب کشتی سروس کی بحالی کا اعلان چند روز میں متوقع ہے?سرکاری ذرائع کے مطابق اسپل وے کے ذریعے پانی کا اخراج 7800 کیوسک ہورہا ہے، جبکہ جھیل میں پانی کی آمد 7400 ہورہی ہے، تاہم گلیشیئر پگھلنے اور مختلف مقامات سے پانی جھیل میں داخل ہونے سے جھیل کی سطح میں اضافہ ہوا جس کے باعث گوجال کے تحصیل ہیڈکوارٹر گلمت میں مزید پانچ مکان ڈوب گئے ہیں ? دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطا بق تحصیل گوجال کے علاقوں کے لئے 16 مئی سے بند کشتی سروس کی پھر سے بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس کشتی سروس کے لئے عطاآباد جھیل کے دائیں جانب ایک محفوظ مقام کا تعین بھی کرلیا گیا ہے اور اس مقام تک ایک رابطہ سڑک کی تعمیر کردی گئی ہے? ایک اعلی? سطحی اجلاس میں کشتی سروس کی بحالی کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے اور دو کشتیوں کے ایک ساتھ سفر کو لازمی قرار دیا گیا? ادھر ہنزہ ا ور گلگت میں موسم صاف ہے اور متاثرین کے لئے ہیلی سروس بھی جاری ہے?