تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اورآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے?ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں بارش نہیں ہو گی جبکہ شمالی علاقوں میں موسم صاف ہونے کے باعث گلیشیر پگھلنے اور ہنزہ جھیل میں پانی میں اضافے کا امکان ہے?آج صبح نو بجے ملک کے مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ یوں رہا? لاہور میں33،کراچی29،پشاور28،ملتان31 ، فیصل آباد31 جبکہ اسلام آبادمیں26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے?طبی ماہرین کا کہناہے کہ شہری گرمی اور دھوپ سے بچنے کیلیے سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور احتیاط برتیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.