5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ابھیشیک اور کرینہ کپور 10سال بعد فلم ہیرامنڈی میں اکٹھے ہونگے
جنگ نیوز -
ممبئی . . . بالی ووڈ اسٹار کر ینہ کپور اور ابھیشیک بچن10 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے ?با لی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسا لی نے ابھیشیک اور کرینہ کپور کو اپنی نئی فلم ہیرا منڈی مین کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سے پہلے ان دونوں اداکاروں نے سال2000 میں فلم رفیوجی میں ساتھ کام کیا تھا اور پھر2003میں ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ٹوٹنے کے بعد دونوں خاندانوں میں کشیدگی آگئی تھی ، لیکن اب کئی سا ل گزر جانے کے بعد کرینہ اور ابھیشیک دونوں نے الگ الگ انٹرویوز میں کہا ہے کہ اگر انھیں ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گے ?سنجے لیلا بھنسالی اپنی سپر ہٹ فلموں دیوداس، ہم دل دے چکے صنم اور بلیک کے لیے بہت مشہور ہیں?