تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مسلم لیگ ن کے ایم این اے مدثرقیوم ناہرانااہل قرار

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہورہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے مدثرقیوم ناہراکونااہل قراردے دیاہے اورالیکشن کمیشن کوقومی حلقے این اے100گوجرانوالہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کاحکم دیاہے?مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کی بی اے کی ڈگری کو مخالف امیدوار بلال اعجاز نے چیلنج کر رکھا تھا?سماعت مکمل ہونے کے بعد ہائی کورٹ نے مدثرقیوم ناہراکو دودن کی مہلت دی تھی کہ وہ یاتو رکنیت سے استعفی? دیدیں بصورت دیگرعدالت اپنا فیصلہ سنائے گی ?تاہم مدثرقیوم ناہرا نے استعفی? دینے کے بجائے مہلت گزرنے کے بعد عدالت سے استدعا کی کہ وہ کیس سے متعلق اہم عدالتی فیصلے پیش کرناچاہتے ہیں جس پر عدالت نے فیصلہ موخر کیا? آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مدثر قیوم کوقومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قراردیدیا?عدالت نے قراردیاکہ مدثر قیوم نے جعلی ڈگری کی بنیاد پرالیکشن لڑا اورجھوٹ کاسہارالیا اس طرح وہ خائن اور بے ایمان ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.