تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تمام سیاسی جماعتوں کی طرف مفاہمت کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی طرف مفاہمت کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید مشکل چیلنج درپیش ہوسکتے ہیں اور ان سے مل جل کر ہی نمٹنا ہوگا? وزیر اعظم نے اسلام آباد کے تفریحی مقام شکر پڑیاں میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی یادگار کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کی فلاح کے لئے ملکر آگے بڑھنا ہوگا? انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش کی مناسبت سے وہ بھائی چارے اور مفاہمت کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں ? انہوں نے کہا کہ حکومت کو ڈھائی برس میں کئی کامیابیاں ملیں تاہم ابھی یہ وہ وقت نہیں کہ ہم مطمئن ہوکر بیٹھ جائیں ہمیں ابھی اور کام کرنے ہیں? انہوں نے کہا کہ ڈھائی سالوں کے دوران ہم نے کئی میلوں کا سفر کیا ہے اور جو اصلاحات کا عمل شروع کیا اس میں کئی کامیابیاں حاصل کیں میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا? وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی مفاہت اور ہم آہنگی کی پالیسی پر عمل کیا جائیگا? شہید بے نظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت پر دست خطے کئے تاکہ انتقام کی سیاست کا کلچر ختم کیا جاسکے ? انہوں نے کہا کہ محترمہ نے دہشت گردی سے لاحق خطرات کے باوجود شکست تسلیم نہیں کی اور ملک کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جان دے دی? تقریب کے موقع پر وزیراعظم نے بے نظیر بھٹو کی یادگار کا سنگ بنیاد رکھا ، یہ یادگار10 ایکڑ اراضی پر قائم ہوگی جس میں وفاق کی علامت مینار، یادگاری دیواراور احاطہ کی تعمیر شامل ہوں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.