5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بنوں:جرمن شہری سمیت 3برقع پوش گرفتار،اورکزئی میں 10جنگجو ہلاک
جنگ نیوز -
بنوں . . . بنوں میں کار سے ایک جرمن باشندہ سمیت تین برقع پوش کو پولیس نے گرفتارکرکے پستول برآمد کرلی ?ادھراورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں3 اہلکار شہید ہوگئے جوابی کارروائی میں10 شدت پسند بھی مارے گئے ? ڈی پی او بنوں سجادخان کے مطابق تھانہ چھاؤنی کی حدود میں داخل ہونیوالی مشکوک کار کی تلاشی لینے پر تین برقع پوش افراد کو گرفتارکرلیاگیا?زیر حراست میں ایک جرمن باشندہ بھی شامل ہے پولیس نے ملزمان سے ایک پستول بھی برآمد کرلیاہے?ادھر اورکزئی ایجنسی کے علاقے انڈخیل میں فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پرجارہی تھی کہ شدت پسندوں نے راکٹوں اورخودکارہتھیاروں سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں ایک حوالدارسمیت تین اہلکارشہیدجبکہ پانچ اہلکارزخمی ہوگئے?حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرکے دس شدت پسندوں کوہلاک جبکہ سات کوزخمی کردیا?