تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سینٹ کٹس ٹیسٹ: چندر پال نے جنوبی افریقہ کی پیش قدمی روک دی

جنگ نیوز -
سینٹ کٹس . . . دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی شکست واضح دکھائی دے رہی تھی ،لیکن ،چندرپال اوربرینڈن نیش نے میزبان ٹیم کی واپسی کا اسکرپٹ لکھ دیا،البتہ اب بھی میزبان ٹیم کوجنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے کیلئے 119رنزدرکارہیں?سینٹ کٹس میں جاری میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے 86رنز ایک آؤٹ سے شروع کی تو اسے فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 258رنز درکارتھے?کپتان کرس گیل نے پچاس اورڈیونارائن نے65رنز کی اننگزکھیل کرمشکلات کوکچھ کم ضرور کیالیکن طوفان کارخ نہ موڑ سکے?ایسے میں چندرپال اوربرینڈن نیشن نے وہ کارکردگی دکھائی جس کی ویسٹ انڈیز کوتلاش تھی،چوتھی وکٹ پردو سو بیس رنز کی پارٹنر شپ ویسٹ انڈیز کومیچ میں واپس لے آئی نیش تو114رنزپرآؤٹ ہوگئے مگرچندرپال151رنزپرناٹ آؤٹ ہیں?ویسٹ انڈیز کااسکورچاروکٹ پر424رنزہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.