5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایشیا کپ: پاکستان کابنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ
جنگ نیوز -
دمبولا . . . ایشیا کپ میں پاکستان آج اپنا آخری میچ بنگلادیش کے خلاف کھیل رہا ہے، رنگری کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے?واضح رہے کہ پاکستان ٹیم مسلسل نو میچز میں شکست سے دوچارہوچکی ہے،جبکہ ایشیا کپ کے دوران بھارت اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے? آج بنگلادیش کیخلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں چارتبدیلیاں کی گئی ہیں?سلمان بٹ،شعیب ملک، محمدعامراورسعید اجمل کوڈراپ کردیا گیاہے? پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی،شاہ زیب حسن، عمران فرحت، عمرامین، عمراکمل ،اسد شفیق،،شاہدآفریدی، کامران اکمل،عبدالرزاق، عبدالرحمان ، شعیب اختراورمحمدآصف?