5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان ہاکی کا سنہری دور واپس آسکتا ہے، نئے غیر ملکی کوچ پرامید
جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں نے مداحوں کیلئے کوئی آس ہی نہیں چھوڑی ہے لیکن غیرملکی کوچ مشل وین ڈین کہتے ہیں کہ پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جوقومی کھیل کاگراف دوبارہ بلند کرسکتے ہیں? ورلڈ کپ میں بارہویں پوزیشن اورکئی دیگرناکامیوں کے بعدپاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے مشل وین ڈین کو قومی ٹیم کاکوچ مقررکیاہے?مشل وین ڈین اتواراورپیرکی درمیانی شب کراچی پہنچے ?میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشل وین ڈین نے کہاکہ پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں،پاکستان ہاکی کاسنہری دورواپس آسکتاہے?