5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ٹی سی پی نے مزید 2لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کردیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ٹی سی پی کی جانب سے8لاکھ25 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے ٹینڈر منظور کیے جاچکے ہیں جس کی اوسط قیمت54 ہزار فی ٹن ہے جبکہ آج مزید2 لاکھ ٹن چینی کا ٹینڈر جاری کردیا ?ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین انجم بشیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ منظور شدہ ٹینڈرز میں سے اب تک تقریباً3 لاکھ ٹن چینی ملک میں آچکی ہے?ان کا کہنا تھا کہ ٹی سی پی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ادارے کے عارضی ملازمین جن کی مدت5 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکاہے ان کو مستقل کیا جارہا ہے?