5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاک بھارت مذاکرات :مسئلہ کرتارپور صاحب اٹھایا جائے،سکھ کمیونٹی
جنگ نیوز -
چندری گڑھ . . . فارن ڈیسک . . . عالمی سکھ کمیونٹی نے پاکستا ن اور بھار ت کے مابین سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات میں کافی عرصے سے التوا میں پڑے کرتارپور صاحب کوریڈور کے مسئلے کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے? بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا‘ ‘کے مطابق سکھ قوم کاہے کہ ان کا مذہبی اور جذباتی ایشو کرتار پور صاحب کوریڈور کا حل دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے? گوردوارا کرتار پور صاحب کوریڈور بھارتی سرحد سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ڈیرہ بابا نانک کے پاس پاکستانی علاقے میں واقع ہے? اس سلسلے میں کیلیفورنیا کی سکھ تنظیم نے حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور راہول گاندہی سے ملاقات کی ہے? تنظیم کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے اس مسئلے پر پاکستان سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے? ان کے مطابق یہ بہت اچھا ہوگا کہ اگر یہ مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان آئندہ ہونے والے سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کے دوران اٹھایا جائے?