تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

میانمار: سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 63افراد ہلاک

جنگ نیوز -
ینگون . . . فارن ڈیسک . . . میانمار میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد63سے تجاوز کر گئی?امریکی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیلاب سے 15ہزار خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں? فوجی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان علاقوں میں امدادی کام سرانجام دے رہی ہیں? سیلاب زدگان کیلئے کئی اسکولوں میں عارضی پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں?اقوام متحدہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے? واضح رہے کہ ایشیاء میں مون سون کی وجہ سے سیلاب عام سی بات ہے ،مئی 2008ئمیں میانمار میں آنے والے سمندری طوفان نرجس سے ایک لاکھ 40ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.