5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
صدر کے دو عہدوں کیخلاف سماعت، وفاقی حکومت کی درخواستیں مسترد
جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہورہائی کورٹ نے صدرآصف زرداری کے دوعہدوں کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی درخواستیں مستردکردیں? وفاقی حکومت کے ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت وکلاکے پینل نے عدالت کابائیکاٹ کردیا اور اٹھ کرچلے گئے?جسٹس اعجاز چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے روبرو صدر کے دو عہدوں کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران حکومتی وکلا نے استدعاکی کہ پہلے ان کی درخواستوں کی سماعت کی جائے جن میں عدالت کے دائرہ اختیار کوچیلنج کیاگیاہے?عدالت نے کہاکہ ان کی درخواستیں مستردکردی گئی ہیں جس پر حکومتی پینل کے وکلا طالب رضوی ،ایس ایم مسعود،رمضان چوہدری اورسیف الملوک نے اعتراض اٹھایا اوریہ کہہ کر کہ انہیں سنے بغیردرخواستیں مستردکی گئی ہیں، کارروائی کابائیکاٹ کردیا اوراٹھ کرچلے گئے?بعد میں کیس کے درخواست گزار اے کے ڈوگر نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہاکہ صدر زرداری کو درجن سے زائد جماعتوں نے صدر منتخب کیاتھا لیکن وہ ایک جماعت کے مفادات کاتحفظ کررہے ہیں ?عدالت نے کارروائی 7 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کوبھی معاونت کیلئے طلب کرلیا?