5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ :موٹر سائیکل چھیننے کے دورانمزاحمت پر پولیس اہلکارزخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ :موٹر سائیکل چھیننے کے دورانمزاحمت پر پولیس اہلکارزخمی
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل سے موٹر سائیکل چھینتے ہوئے خنجروں کے وارکرکے اسکوزخمی کردیا۔پولیس کے مطابق سریاب تھا نہ کاسپاہی سرفرازاپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھرکی جانب روانہ ہورہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پرخنجروں کے وارکرکے اسے زخمی کردیا اورموٹرسائیکل سمیت فرارہوگئے جبکہ زخمی سپاہی کو سول ہسپتال پہنچا دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔