تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ریٹیل سطح پر سرمایہ کار دن بدن ختم ہوتے جارہے ہیں،ظفر موتی

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج کے سابق ڈائریکٹر ظفر موتی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی شعبے کے لیے جب کمیٹی تشکیل دے دی جاتی ہے تو اس مطلب ہے اس کام میں تاخیر ہونی ہے۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے سابق ڈائریکٹر ظفر موتی نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ مارجن فنانسنگ کے لیے پہلے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ اصل مسلہ سرمائے کی فراہمی اورمناسب شرح سود ہے۔ظفر موتی کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں ریٹیل سطح پر سرمایہ کار دن بدن ختم ہوتے جارہے ہیں اور جسے بڑھانے کے لیے کوئی پیش رفت بھی نہیں ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.